اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں، برطانوی وزیر مستعفی

0
134

اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کرنے والی برطانوی وزیر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پریتی پٹیل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی پٹیل نے اسرائیلی فوج کو برطانوی ٹیکس گزاروں کا پیسا بھیجنے کی بھی کوشش کی تھی، ملاقاتوں کا تنازع شدید ہونے پر پریتی کو دورہ افریقا سے فوری واپس بلایا گیا۔
برطانوی وزیر کی وزیر اعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہائوس نے پریتی پٹیل کے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق برطانوی وزیر محنت و بین الاقوامی ترقی نے چھٹیوں کے دوران اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم ہاؤس نے وزیر محنت سے ان ملاقاتوں پر وضاحت طلب کی تھی۔
اعلان کے مطابق وزیراعظم ہائوس نے وزیر کی ان ملاقاتوں کو امور حکومت تجاوز کرنے کی کوشش قرار دیا، جس پرپریتی پٹیل نے معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔
پریتی پٹیل نے اسرائیلی حکام سے متنازعہ خفیہ ملاقاتیں کی، انہوں نے رواں برس اگست میں غیر اعلانیہ طور پر گولان کی پہاڑیوں کا دورہ بھی کیا تھا ۔
ایک ہفتےکےدوران 2برطانوی وزرا استعفی دے چکے ہیں، اس سے قبل سابق وزیر دفاع سر مائیکل فیلن نے استعفیٰ دیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY