وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے مؤقف کی تائید پر چین کا شکریہ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے کامیاب دورۂ چین پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ اور قریبی تعلقات کا تقاضہ تھا کہ پاکستان اپنے دوست کو بھارتی وزیرِ اعظم مودی کے سیاہ اقدام پر اعتماد میں لے۔

SHARE

LEAVE A REPLY