رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، اگر کوئی ویڈیو موجود ہے تو عدالت میں لائی جائے، ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کرینگے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جھوٹے مقدمے پر حکومت ایکسپوز ہو رہی ہے، اگر کوئی ویڈیو موجود ہے تو عدالت میں پیش کریں، دنیا اور عوام کو الجھانے کیلئے دھوکا دیا گیا، وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہر جگہ بات کرتی رہی، ویڈیو حکومت کا پردہ چاک کر دےگی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا نواز شریف کےپیغام میں سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی عزت ہے، نواز شریف کا پیغام یہی ہے، پارلیمانی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

…………………..

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نام لے کر ان کی گرفتاری کی ہدایت کی، انہيں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گرفتاری کا بتایا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں منحرف گروپ بنانے میں رکاوٹ بننے پر کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ مشن بنایاجائے، گرفتاری کا معاملہ پارلیمان میں رکھیں گے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جوڈیشل یا پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مولانا فضل الرحمٰن کا دل سے ساتھ نہ دینے کا شکوہ بھی کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY