اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمشنر مشیل باچلیٹ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران وینزویلا میں ہزاروں افراد کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا۔
انہوں نے اس کا الزام وینزویلا کی اسپیشل پولیس پر عائد کرتے ہوئے صدر نکولاس مادورو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فورس کو ختم کریں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2018ء کے دوران پولیس آپریشنز کے دوران 5200 افراد مارے گئے۔ مئی 2019ء تک مزید 1569 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔











