ٹانگوں سے معذور 69 سالہ چینی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی

0
629

چین سے تعلق رکھنے والے69سالہ شیا بوئے کے تو کیا ہی کہنے ہیں جس نے معذوری کو شکست دیتے ہوئے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ہے ۔

سن 1975میں شیا نے ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے کی کوشش کی اور8ہزار600میٹر بلندی پرانہیں اور ان کی ٹیم کو برفانی طوفان نے آگھیرا جس کے نتیجے میں اس کوہِ پیما نے اپنے دوست کواپنا بیگ دے دیااور خود سردی میں ٹھٹھرتے رہے ۔

شیاکو اس کے نتیجے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہونا پڑا تاہم ٹانگوں سے معذوری اورکئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود اس با ہمت شخص نے ہار تسلیم نہ کی اور اب 43سال بعد پانچویں بار کوشش کرنے پر شیاکو بلا آخر کامیابی نصیب ہوئی۔

دونوں ٹانگوں سے معذور69سالہ چینی نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکر لی
اس معمر شخص نے اپنی ہمت اور مضبوط ارادے کی بدولت یہ حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا اور دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کے باوجودماؤنٹ ایورسٹ کامیابی سے سَر کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

ٹھیک کہتے ہیں ارادے مضبوط ہوں تو انسان بڑی سے بڑی مشکل کو بھی مات دے سکتا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY