طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلئے نااہل

0
304

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔ لیگی رہنما کو عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا سنائی گئی۔ سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 5 سال کیلئے نااہل بھی کر دیا۔

خیال رہے طلال چودھری توہین عدالت کیس کا فیصلہ 11 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا، لیگی رہنما نے ایک ریلی کے دوران سپریم کورٹ کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیئے تھے۔ طلال چودھری پر 15 مارچ کو فرد جرم عائد کی گئی۔

اس سے قبل 28 جون کو مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز کو توہین عدالت کے جرم میں پانچ سال کے لئےنا اہل کیا گیا تھا۔ یکم فروری 2018 کو نہال ہاشمی کو بھی سزا سنائی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY