وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مذہبی اشتعال کے استعمال کو روکنے پر بلاول تعریف کے مستحق ہیں۔

پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہئے، ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سوࣿ ہیں۔ بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے صحابہ کی توہین کا ذکر شامل کرنے کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری کی مخالفت،واضح کردیا کہ کسی کے بھی خلاف مذہب کو استعمال نہیں ہونے دوں گا،بلاول اپنے سے بڑی عمر کے سیاست دانوں میں ان سے بڑی سوچ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام طبقۂ فکر کو اس رویے کے خلاف جہاد کرنا چاہئے، ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت عملائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحابہ کی توہین کی ہے، جس کا ذکر اعلامیے میں بھی کیا جائے۔

جس پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مذہب کا نواز شریف، عمران خان سمیت کسی کے خلاف بھی استعمال قبول نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY