ساحل سمندر کی سیر پر روزجانا حیران کن فوائد کا باعث

0
1789

ماہرین نے روزانہ ساحل سمندر پر کچھ وقت گزارنے کے حیران کن فوائد بتائے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ساحل سمندر پر وقت گزارنا دماغ کو نہایت پرسکون کردیتا ہے جسے ماہرین بلیو سپیس کا نام دیتے ہیںانکے مطابق سمندر کی لہروں کی آواز، پانی اور ریت کی خوشبو دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق پانی ذہنی دباؤ کم کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے ۔

ساحل سمندر پر جا کر چاہے آپ تیراکی کریں یا صرف پانی میں اپنے پاؤں ڈبوئیں، سمندر کا پانی ذہنی دباؤ کو حیران کن حد تک کم کردیتا ہے ایک اور تحقیق کے مطابق ساحل سمندر پر جانا آپکے دماغ پر چھائی دھند اور غبار کو کم کرسکتا ہے اور آپکا دماغ تازہ دم ہو کر نئے سرے سے کام کرنے لگتا ہے ۔ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر آپ کوئی نیا اور تخلیقی کام کرنا چاہ رہے ہیں تو سمندر پر جانا آپکے کام کی شروعات کو آسان بنا سکتا ہے ۔مجموعی طور پر ساحل سمندر کی سیر آپکو اندرونی طور پر پرسکون کرتی ہے جس سے آپ زندگی کو ایک نئے زاوئیے سے دیکھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY