افغان سیاستدانوں اور طالبان کے درمیان دوحا میں ملاقات 19 اپریل کو ہوگی۔
افغان صدر اشرف غنی کی زیر صدارت مفاہمتی سربراہی کونسل کے اجلاس میں طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی نئی تاریخ طے کی گئی ہے، اس سے قبل دوحا میں ہونے والی ملاقات کی تاریخ 14 اپریل دی گئی تھی۔
اشرف غنی کی زیر صدارت مفاہمتی سربراہی کونسل کے اجلاس میں دوحا ملاقات کی تیاریوں اور افغان مذاکراتی ٹیم کی تکمیل سے متعلق امور پر بات چیت بھی کی کی گئی۔












