فیس بک نے طالبان کے زیر نگرانی کئی میڈیا اکاونٹس ہٹا دیے

0
690

فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم سے افغانستان کے دو سرکاری میڈیا اداروں کے اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے ۔ سوشل میڈیا کی مالک کمپنی میٹا نے جمعرات کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کی طرف سے طالبان کو ایک “دہشت گرد تنظیم” قرار دیے جانے کے قوانین کی تعمیل کر رہی ہے۔

طالبان نے گزشتہ سال اگست میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے فیس بک اور ٹوئٹر کا آزادانہ استعمال کیا ہے ، اور اس نے ریڈیو اور ٹی وی اور اخبارات سمیت ، ملک میں سرکاری میڈیا پر مضبوط گرفت بھی قائم کر رکھی ہے۔

اگرچہ فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا نے ممنوعہ میڈیا آؤٹ لیٹس کی فہرست نہیں دی، افغان سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان (آر ٹی اے) اور سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے کہا ہے کہ انہیں بلاک کر دیا گیا ہے۔ نجی ملکیت والے میڈیا ہاؤسز فیس بک کی طرف سے عائد پابندی کی زد میں نہیں آئے۔

میٹا کے ترجمان نے اے ایف پی کو ایک بیان میں بتایا کہ امریکی قانون کے تحت طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے اور ان پر ہماری سروسز استعمال کرنے پر پابندی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY