پی کے 23شانگلہ :پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی کامیاب

0
58

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے ’پی کے23 شانگلہ‘ کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسفزئی 42ہزار 116ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شانگلہ کی اس نشست پر مسلم لیگ ن کے محمد رشاد نے 22ہزار315 ووٹ حاصل کئے ،حلقے میں135 مجموعی پولنگ اسٹیشنز بنائے تھے جن میں 25 مردوں اور 21 خواتین کےلئے تھے جبکہ 89 پولنگ اسٹیشن مردو خواتین کے لئے مشترکہ بنائے گئے تھے ۔

اسی طرح حلقے میں مرد پولنگ بوتھ 202، خواتین پولنگ بوتھ 137 جبکہ مجموعی پریذائیڈنگ افسران کی تعداد 135، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی تعداد 678 اور 339 پولنگ افسران تعینات کیے گئے تھے۔

نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی نے ن لیگ کے محمد رشاد کو 20ہزار کے قریب ووٹوں سے شکست دے دی ہے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ضلع شانگلہ میں دوبارہ الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پاک فوج کے جوان بھی تعینات تھے۔

حلقے میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 555 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 827 اور خواتین کی تعداد 86 ہزار 728 ہے۔ حلقے کی کئی یونین کونسلز میں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY