مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کے جنازے میں کرفیو کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی وادی بھارت مخالف اور آزادی کےنعروں سے گونج اٹھی۔

قابض اورظالم بھارتی فورسز نے جنازے کے شرکاء پر چھرے برسائے اور آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔

شہید کشمیری کے جنازے پر بھارتی فوج نے چھرے اور شیل برسائے
کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں شہید کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، سوپور میں کرفیو کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کشمیری جنازے میں شریک ہوئے جنہوں نے بھارت مخالف نعرے بلند کیے۔

قابض فورسز نے نہتے لوگوں پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

سوپور میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے، بھارت نواز انتظامیہ کی جانب سے سوپور اور اس کے ارد گرد علاقوں میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY