اسلام آباد (نوید نقوی) مسلم لیگ ن کے ورکرز حلقہ این اے 53 کےموضع سید پور میں دھاندلی کرتے ٹھپے لگاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مقامی افراد کے شور شرابے اور رینجراہکار کے پہنچنے پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب
عام انتخابات 2018 میں اسلام آباد کا حلقہ این اے 53 بڑے انتخابی دنگل کو تیار ہے۔ جہاں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مقابلہ عمران خان سے جاری ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی منحرف خاتون عائشہ گلالئی بھی اس حلقہ سے امیدوار ہیں، نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے 53 میں دیہی اور شہری علاقہ شامل ہے۔

اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 1 سو 43 ہے۔ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 119 ہے جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 24 مرد ووٹرز اس حلقہ میں رجسٹرڈ ہیں،این اے 53 میں کل پولینگ اسٹیشن 325 ہیں ،خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 150 اور خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 151 ہوگی،اس حلقہ میں 24 پولنگ اسٹیشنزمشترکہ ہونگے۔ اس حلقہ میں عباسی برادری،گجر برادری،خان برادری،راجہ برادری،ستی برادری،دیگر برادریوں سمیت بڑے تجارتی مراکز بھی اسی حلقہ میں موجود ہیں،اس کے علاوہ اس حلقہ کے شہری علاقہ میں سرکاری ملازمین بھی کثیر تعداد میں رہائش پذیرہیں جبکہ اس حلقہ کی 17 یونین کونسلوں میں اکثریت چیئرمین کا تعلق ن لیگ سے ہے۔ عالمی اخبار سروے کے مطابق پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے اور سیکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY