کراچی کے علاقے سعید آباد میں واقع یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے چھاپے مار کر گوداموں سے اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ)، کسٹم حکام اور پولیس نے سعید آباد یوسف گوٹھ کے بس ٹرمینل کے نزدیک واقع گوداموں پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔

کراچی میں سراغ رساں کتے نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء میں ٹائر، الیکٹرونک آئٹمز، الیکٹرک وائر، ریگزین اور خورو نوش سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

برآمد شدہ سامان تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY