کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

0
287

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات دے دیئے جس کے بعد کیپٹن صفدر کو جیل منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل نیب کی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عدالت عقبی گیٹ سے لایا گیا۔

ایک بکتر بند گاڑی کو احتساب عدالت کے احاطے میں مین گیٹ سے لایا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد واپس لے جایا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی، اسلام آباد پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے۔

علاوہ ازیں نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پناہ دینے والوں کی نشاندہی کر لی ہے، مجرم شخص کوپناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈیو ریکارڈنگ میں کیپٹن (ر) صفدر کے سینیٹر چوہدری تنویر، شکیل اعوان، ملک ابرارواضح نظر آ ر ہے ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی موجودگی میں میڈیا کو عدالت میں نہیں جانے دیا گیا۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں 1 سال قید بامشق کی سزا سنائی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY