دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشنز کے دوران پانچ افغان باشندوں سمیت آٹھ غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔
رات گئے مواچھ گوٹھ میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا، علاقے کے داخلی اورخارجی راستے بند کرکے گھرگھرتلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔
نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افغان باشندوں کو گرفتارکر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب اتحاد ٹاون میں پولیس نے کارروائی کی اورتین غیر ملکیوں کو گرفتارکرلیا












