امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کیس کے حوالے سے اگر اس کے پاس کوئی آڈیو یا ویڈیو ثبوت ہے تو وہ امریکا کے ساتھ شیئر کرے۔
يہ سعودی صحافی دو اکتوبر سے لاپتہ ہیں اور ایسی خبریں ہیں کہ انہیں استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ٹرمپ نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے تحقیقات کار ترکی گئے ہیں يا نہيں۔ بدھ کے دن ہی ترک تحقیقات کاروں نے استنبول میں سعودی قونصل جنرل کے گھر کی تلاشی بھی لی۔












