قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین اظہر علی نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز میں سنچری بنانا چاہتا ہوں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میںاوپننگ بیٹسمن نے کہا کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے کافی ایکسائیٹڈ ہوں ،نئی کنڈیشنز ہوں گی لیکن ہمارے پاس اچھے نوجوان پلیئرز ہیں۔

اظہر علی نے اس صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہے ، کئی ماہ بعد ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے اور اس حوالے سے ٹیم بھرپور تیاری کررہی ہے۔

انہوں نے آئرلینڈ کی کنڈیشنز کو مشکل اور دورہ انگلینڈ کو چیلنجنگ قرار دیا اور کہا کہ کوشش ہوگی کے سیریز میں اچھا پرفارم کروں ۔

اظہر علی نے خواہش ظاہر کی وہ لارڈز کے تاریخی گرائونڈز پر سنچری بنانا چاہتے ہیں،تاکہ وہاں بورڈ پر میرا نام آئے، انگلینڈ کے خلاف ٹیم ایک یونٹ ہوکر کھیلنے پڑےگا۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ یاسر شاہ کے نہ ہونے سے نقصان ہوگا،وہ اچھی کارکردگی دکھارہے تھے ،ہر کھلاڑی کا کردار اہم ہوتا ہے بطور سینئر کھلاڑی اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک بار پھر ایشیاکپ میں مدمقابل ہوں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY