امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان نے دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دے دی۔

نور زمان نے 52 منٹ جاری رہنے والا میچ 3 ۔1 سے اپنے نام کیا اور ان کی کامیابی کا اسکور 11۔9، 11۔7، 9۔11 اور 11۔6 رہا۔

امریکا میں جاری اس پی ایس اے گولڈ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالرز ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY