دنیا نے اے بلال ستایا انہیں سدا

0
183

شیر خدا پہ جرات و ہمت تمام شد
یعنی شہہ نجف پہ شجاعت تمام شد

نہج البلاغہ پڑھ کے مورخ نے لکھ دیا
خطبات حیدری پہ بلا غت تمام شد

کہتا ہوں ہل اتی کے حوالے سے برملا
نفس نبی پہ لطف و عنایت تمام شد

ہجرت کا واقعہ ہے سند اس پہ تا ابد
حیدر پہ ہے نبی کی اطاعت تمام شد

عرفان ان کا پائیں بھلا کیسے کم نسب
بعد از نبی ہے جن پہ نجابت تمام شد

دنیا نے اے بلال ستایا انہیں سدا
جن پر ہوئی تھی خم میں ولایت تمام شد

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY