قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی موجودہ قانونی حیثیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں پر شرعی اور قانونی طور پر عمل کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس مولانا اسعد محمود کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں ہوا جہاں رویت ہلال کمیٹی کے قیام پر اب تک ہونے والے کام کے حوالے سے مکمل تصیلات طلب کرلی گئیں اور اگلے اجلاس میں مکمل ایجنڈا رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ ملک میں کم از کم عید تو ایک دن ہونی چاہے لیکن تاحال رویت ہلال کمیٹی کے قواعد نہیں بنے اگر بنے ہیں تو فراہم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی میں اس وقت جو لگ بیٹھے ہوئے ہیں معلوم نہیں ان کی نگاہ بھی ٹھیک ہے یا نہیں۔

مولانا اسعد محمود نے کہا کہ موجودہ رویت ہلال کمیٹی کی ابھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اس لیے عوام رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں پر شرعی اور قانونی طور پر عمل کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رویت ہلال ایکٹ:چاند کا نجی اعلان کرنے والے کو 1 سال سزا کی تجویز

رکن کمیٹی شاہدہ اخترعلی کا کہنا تھا کہ شمسی کیلنڈر کے ساتھ ساتھ لونر کیلنڈر بھی ہونا چاہے جس کے لیے کمیٹی اس پر کام تیز کرے

SHARE

LEAVE A REPLY