چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برس میں ثابت کردیا کہ نیب آزاد ادارہ ہے۔
سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نےدوسال میں چھ سو سےزائد ریفرنس فائل کیے، نیب کرپشن ریفرنسز کے جلد فیصلوں کےلیےکوشاں ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چند آئی اوز ایسے ہیں جنہیں انویسٹی گیشن کی اے بی سی بھی معلوم نہیں ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ صرف آئی او پرذمہ داری عائد نہیں ہوتی، آئی او کے بعد کیس آفیسر پر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ بے ایمانی اور ناقص کارکردگی ناقابل قبول ہے۔
آئی اوز جن افراد کے کیسزچل رہے ہوں ان سے ملنے سے اجتناب کریں۔ سکھر ریجن میں کچھ افسران کی جانب سے بے ایمانی، بددیانتی اور ناقص کارکردگی کی شکایت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں نیب اہلکاروں کی طبعیت اورصحت بہت اچھی ہے۔












