پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ، آل راؤنڈر محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی کردی گئی ہے۔

پی سی بی نے قومی کپتان سرفراز احمد اور سینئر کھلاڑیوں کی مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ تیار کیے، جس کے بعد 33 کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ 25 سے 30 فیصداضافہ کرکے دے دیا گیا ۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو5 کیٹیگریز میں رکھا گیا ، اے اور بی میں 6، 6 کھلاڑی ، سی میں 9اور ڈی میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

اے کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، اظہر علی، محمد عامر ، یاسر شاہ اور بابر اعظم شامل ہیں۔

بی کیٹیگری میں فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان اور محمد حفیظ کو رکھا گیا ہے۔

سی کیٹیگری میں عماد وسیم، محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری اور شان مسعود شامل ہیں۔

ڈی کیٹیگری میںرومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت شامل ہیں ۔

ای کیٹیگری میںبلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میرحمزہ کو رکھا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY