شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قراردیا جائے

0
727

محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ شہباز شریف کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل پیر سے شروع ہونے والے سیشن کے لیے قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو گزشتہ سماعت پر لاہور کی احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY