امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نے ملکی محکمہ انصاف سے درخواست کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائر ٹَیپ سے متعلق ان دعووں کو عوامی سطح پر مسترد کر دیا جائے، جن میں ٹرمپ نے یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو خفیہ طور پر سنی گئی تھی۔
اس درخواست کے بعد خود ایف بی آئی یا امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے اس بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں جمیز کومی نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد موجود ہی نہیں کہ ایف بی آئی نے باراک اوباما کے کہنے پر ٹرمپ کی خفیہ طور پر جاسوسی کی تھی یا کوئی خلاف قانون کام کیا تھا۔













