پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ کھلاڑیوں کو کوچز نے دو سیشنز میں ٹریننگ کرائی ۔

کپتان سے محروم پاکستان ٹیم ہملٹن پہنچ چکی ہے، جہاں دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 نومبر سے شروع ہو گا ۔ سیریز برابر کرنے کے لیے گرین شرٹس کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوچز نے حکمت عملی بنا لی ہے ۔

ہملٹن میں کھلاڑیوں کو دو سیشن میں بھرپور ٹریننگ کرائی گئی ہے ۔ صبح کے سیشن میںکھلاڑیوں نے 3گھنٹے نیٹ پریکٹس اور سہ پہر میں ایک گھنٹے فزیکل فٹنس ٹریننگ کی ۔ پاکستان ٹیم کل سہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی ۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی ایک نہ چل سکی تھی،بیٹنگ فلاپ ہوئی تو بولرز بھی کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY