دنیا کا معمر ترین شخص 146 سال کی عمر میں چل بسا

0
230

دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ کرنے والا 146 سالہ انڈونیشی شہری وفات پا گیا۔

انڈونیشیا کے شہری سودی میجو کی دستاویزات کے مطابق وہ دسمبر 1870 میں پیدا ہوئے تھے تاہم انڈونیشیا میں پیدائش کی دستاویزات کا ریکارڈ 1900 ءمیں رکھنا شروع کیا گیا تھا۔

انڈونیشیا کے حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سودیمیجو کی جانب سے دکھائی جانے والی دستاویزات اصلی ہیں۔

انہیں 12 اپریل کو خراب صحت کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم چھ روز بعد انہوںنے گھر جانے پر اصرار کیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا ۔

ان کے پوتے نے بتایا کہ ‘جب سے وہ اسپتال سے گھر آئے تھے انہوں نے تھوڑا سادلیہ کھایا اور بہت ہی کم پانی پیا مگر پھر ان کی موت کے دن تک انہوں نے کچھ بھی کھانے اور پینے سے انکار کر دیاتھا

SHARE

LEAVE A REPLY