کترینہ کیف اپنے کیریئر پر کتاب لکھنے کی خواہاں

0
127

بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف بار بی ڈول کترینہ کیف اپنے 15 سالہ فلمی کیریئر پر کتاب لکھنے کی خواہاں ہیں۔

34 سالہ اداکارہ کے مطابق وہ اپنے فلمی کیریئر کی تمام مشکلاتوں، اتار، چڑھاؤ، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہیں۔

ایک عام اداکارہ سے بولی وڈ کی سپر اسٹار بننے والی کترینہ کیف کے مطابق انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دباؤ کا شکار بھی رہی اور وہ اس سارے سفر کو کتابی شکل دیں گی۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ (پی ٹی آئی) سے خصوصی بات کے دوران کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے 15 سالہ فلمی کیریئر کے اتار، چڑھاؤ پر کتاب لکھیں۔

’عجب پریم کی غضب کہانی‘ اداکارہ سے جب سوال کیا گیا کہ فلم انڈسٹری میں انہوں نے کس طرح کامیابی حاصل کی، جب کہ یہ انڈسٹری ان کے لیے بلکل نئی تھی، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کو جاننے کے لیے خود پر محنت کی، تاہم وہ اس معاملے پر فی الحال جواب دے کر وقت برباد نہیں کرنا چاہتیں، کیوں کہ وہ اس معاملے پر کتاب لکھنے کا سوچ رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY