لاہور میں سند ھ طاس معاہدے کا 115 واں 2 روزہ اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں پاکستانی اور بھارتی انڈس واٹر کمشنرز اپنے وفود کے ہمراہ شریک ہیں۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان پانی کے مسائل پر غور کیا جا رہا ہے، پاکستان نےپکل ڈل ڈیم اور کا لوئر کلنائی ڈیم پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی انڈس واٹر کمشنرز کے2روزہ مذاکرات کا پہلادور لاہور میں نیسپاک کے دفتر میں شروع ہوگیا، پاکستانی ٹیم کی قیادت پاکستانی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ ، جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے آبی ماہرین ایک دوسرے کے اعتراضات پر بات کریں گے، پاکستان نےپکل ڈل ڈیم اور کالوئر کلنائی ڈیم پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، بتایا گیا ہے کہ 30 اگست کو مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY