آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میلبورن ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستان کے اوپنرز اظہر علی اور سمیع اسلم نے ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ مچل اسٹارک نے آسٹریلیا کی جانب سے پہلا اوور کرایا ہے۔ دوسرا اوور جوش ہیزل وڈ نے کرایا ہے۔ 2اوور میں پاکستان کا اسکور 3رن بغیر کسی نقصان کے ہے۔

مصباح الیون میں ایک تبدیلی کی گئی، جہاں راحت علی کی جگہ سہیل خان کو موقع دیا گیا، جبکہ بقیہ ٹیم میں کپتان مصباح الحق، سمیع اسلم، اظہرعلی، بابر اعظم، یونس خان، اسدشفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد عامر اور یاسر شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ادھر کینگروز ٹیم نے برسبین میں پہلا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے

SHARE

LEAVE A REPLY