کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر میو اسپتال لاہور کے شعبہ پیڈز میڈیسن کو بھی کورونا آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔
میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، جس کے پیشِ نظر شعبہ پیڈز میڈیسن کو کورونا آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
بچہ وارڈ کے وینٹی لیٹرز بھی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیے گئے ہیں، جبکہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال سے بھی وینٹی لیٹرز منگوا لیے گئے ہیں۔












