اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 5 سال کی پابندی اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے خلاف کرکٹر خالد لطیف کی اپیل پر سماعت ہوئی ۔

ایڈ جیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر کھوکھر نے اپیل کی سماعت کی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی جبکہ اگلی سماعت 5 دسمبر کو ہو گی ۔

سماعت کے دوران خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اپیل واپس لینے سے ہمارا کیس مضبوط ہوا ہے ۔

ادھر پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کہتے ہیں کہ اپیل واپس لینے سے کیس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY