آرمی چیف کا دورہ برطانیہ،برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ

0
929

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل رولینڈ والکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو برٹش فوج اور ڈیپ ریس اسٹرائیک بریگیڈ کو جدید بنانے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران برٹش آرمی کے مختلف سسٹمز،اے آئی ٹیکنالوجی کا بھی مشاہدہ کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2 روز قبل برطانیہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کرنی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY