وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8119 ٹیسٹ کیے گئے، اور آج 1744 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ابتک 231009 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں 38108 کیسز ظاہر ہوئے جبکہ صوبے میں اس وائرس سے صحتیابی کی شرح 50 فیصد سے کم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث انتقال کرجانے والوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 414 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کے 67 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں، سندھ میں اس وقت 18 ہزار 682 مریض زیرِ علاج ہیں، کورونا کے 17 ہزار 257 مریض گھروں پر زیرِ علاج ہیں۔

آئسولیشن سینٹرز میں 63 اور 1362 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، آج 511 کورونا کے مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، ابتک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 776 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے صحتیابی حاصل کرنے کا تناسب 49.3 فیصد ہے، صوبے کے 1744 کیسز میں شہر کراچی کے 1081 نئے کیسز ہیں، جس میں ضلع شرقی 370، جنوبی 286 اور وسطی میں 199، ملیر 118، کورنگی 60 اور ضلع غربی میں 48 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 54، لاڑکانہ 39 شہید بینظیرآباد میں 33، سکھر 31، دادو اور گھوٹکی میں 23، 23 ، میرپورخاص 14، خیرپور 11 جامشورو میں 9، تھرپارکر 8، جیکب آباد 2 اور عمرکوٹ، ٹھٹھہ، قمبر اور ٹنڈوالہ یار میں ایک ایک کیسز سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں، آپ کی زندگی قیمتی ہے اس کا خیال رکھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY