حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں مزید کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

یاد رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس پرعمل درآمد کے پابند ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY