نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ مکمل ہو گیا، ایمن آباد سے کامونکی تک منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کٹا، منچلے کارکن ناچ ناچ کر نہال ہوتے رہے، خواجہ آصف نے بھی خوب نعرے لگائے، کالا شاہ کاکو سے متوالے شام کو چلے اور رات چھا جانے کے بعد داتا دربار پہنچے

سابق وزیر اعظم کا شہر اقتدار سے داتا کی نگری تک کا سفر مکمل ہو گیا۔ قائد ایوان قائد عوام بن کر شیر کی طرح دھاڑتے ہوئے اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے رائے ونڈ پہنچ گئے۔ 14 اگست کو آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان بھی کر ڈالا۔

نواز شریف کا قافلہ شاہدرہ سے داتا دربار کی جانب روانہ ہوا تو منزل پر پہنچنے میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد عرصہ لگ گیا۔ نواز شریف نے شاہدرہ موڑ پر مختصر خطاب کیا اور کارکنوں کو داتا دربار پہنچنے کی دعوت دے کر پھر سے محو سفر ہو گئے۔

اس سے قبل نواز شریف کا قافلہ رچنا ٹاؤن سے نہایت سست رفتاری سے چلتا ہوا شاہدرہ موڑ پہنچا۔ نواز شریف نے شاہدرہ موڑ پر جلسے سے خطاب کیا جہاں جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی۔ ادھر، لاہور کے مختلف علاقوں سے ریلیاں داتا دربار چوک پہنچ گئیں جہاں کارکنوں کا جوش و خروش دید نی تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY