مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں ایک انتخابی ریلی میں ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز جمعے کو ہوا تھا۔

ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ کاما ضلع میں ایک خودکش بمبار نے انتخابی امیدوار عبدالناصر محمد کے انتخابی اجتماع میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس واقعے میں دیگر تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY