دوروز قبل کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز سے مقابلے کے دوران سات میں سے پانچ دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔ ہلاک دہشت گردوں میں شکیل عرف برمی، عمرحیات، عامرعلی،اجتبیٰ احمد اورعاقب یوسف شامل ہیں۔

ہلاک دہشتگرووں میں سے ایک عمر حیات عرف قاری دوہزاردس میں محرم کے جلوس ، دوہزار گیارہ میں مہران بیس اور دوہزار چودہ میں جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پرحملے میں ملوث رہا۔

عامرعلی چوہدری بارودی مواد بنانے اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے ڈرون گرانے کا ماہر تھا ۔۔۔ ایئرپورٹ حملے میں ملوث اور کراچی میں جیل توڑنے کی منصوبہ بندی میں بھی شامل رہا

محمد شکیل عرف برمی نے دوہزار تیرہ میں میران شاہ سے اسلحہ اور بارود کے استعمال کی ٹریننگ لی۔سیاسی کارکنوں، مذہبی اور لسانی قتل و غارت گری میں ملوث رہا

SHARE

LEAVE A REPLY