اسپین میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کےملزمان کوکم سزا دینے پر ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اسپین مین عدالت کی جانب سے خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 5 ملزمان کو 9 سال کی سزا سنائے جانے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت میڈرڈ اور بارسلونا سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا ۔

مظاہروں کے باعث شہروں کا پورا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زیادتی کیس میں ملزمان کو کم سزا دی گئی، ان سے رعایت برتی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو کم از کم 20 سال قید کی سزا سنائی جائے۔

ملزمان نےجولائی 2016 میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور وڈیو بھی بنائی۔

SHARE

LEAVE A REPLY