تھامس ایلوا ایڈیسن ایک امریکی سائنس دان اور موجد تھا۔ ریاست اوہایو کے ایک گاؤں میلان میں پیدا ہوا۔ والدین بہت غریب تھے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ بارہ سال کا ہوا تو ریل گاڑی میں کتابیں بیچنے کا کام کرنے لگا۔ اسے تمباکو نوشی کے ڈبے میں تھوڑی سی جگہ دے دی گئی تھی۔ کچھ عرصے بعد اسی ڈبے میں ایک چھوٹا سا پرنٹنگ پریس لگا لیا اور اپنا اخبار چاپنے لگا۔ وہیں اس نے ایک کیمیاوی تجربہ گاہ بنا رکھی تھی۔ بعد ازاں تار برقی کا کام سیکھ کر ڈاک خانے میں ملازم ہو گیا۔ یہاں اس نے آٹومیٹک ٹیلگراف کے لیے ٹرنسمیٹر ریسور ایجاد کیا۔ اس اثنا میں اور بھی کئی ایجادیں کیں جن سے اُسے خاصی آمدنی ہوئی۔ اس روپے سے نیوجرسی میں ایک تجربہ گاہ اور ورکشاپ قائم کر لی۔ اس کی ایجادات کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہے جن میں فونو گراف(جس نے آگے چل کر گرامو فون کی شکل اختیار کی) بجلی کا قمقمہ، میگا فون، سینما مشین، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ 1915ء میں اسے نوبل پرائز ملا۔
اعزازات
گرامی ٹریسٹی اعزاز (1977)
فرینکلن میڈل (1915)
رمفورڈ انعام (1895)
تمغا البرٹ (1892)
تمغا جون اسکاٹ (1889)
میٹوسی میڈل (1887)
تھامس ایڈیسن مشہور عا لمی سائنسدان جب بچہ تھا
. وہ سکول سے ایااور ایک لفافہ
.اپنی والدہ کو دیاکہ استاد نے دیا هے
.کہ اپنی ماں کو دے دو.ماں نے کھول کر پڑھا
.اور اسکی آنکھوں میں آنسو آگئے.
.
پھر اس نے با آواز بلند پڑھا.” تمھارا بیٹا ایک جینئس ہے
.یہ سکول اسکے لئے بہت چھوٹا ہے, اور یہاں اتنے اچھے استاد نہیں
.کہ اسے پڑھا سکیں سو آپ اسے خود ہی پڑھائیں.”
.سالوں بعد جب تھامس ایڈیسن ایک سائنسدان کے طور مشہور ہوگیا تھا
.اوراسکی والدہ وفات پا چکی تووہ اپنے حاندان کے
.پرانے کاغذات میں کچھ ڈھونڈ رہا تھا کہ اسے وہی خط ملا.
.پر اس پر لکھا تھا.
.”اپکا بیٹا انتہائی غبی و ذہنی طور پہ ناکارہ ہے
.ہم اسے اب مزید اسکول میں نہیں رکھ سکتے.”
.اسی دن ایڈ یسن نے اپنی ڈائری میں لکھا.
.” تھامس ایلوا ایڈیسن ایک ذہنی ناکارہ بچہ تھا
.پر ایک عظیم ماں نے اسے صدی کا سب سے بڑا سائنسدان بنا دیا.”













