گووا پولیس نے آئيرش لڑکی کا قاتل گرفتار کر لیا

0
202

برطانیہ . سید کوثر کاظمی ۔ گووا پولیس نے آئيرش لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا .پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کے گرفتار شخص نے اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے۔گرفتار شخص کا نام وکت بھگت بتایا جا رہا ھے .جس نے بٹایا کے وہ مقتولہ کو سوموار کی رات جانے واردات پر لیکر گیا اور ٹوٹی ہوئی گلاس کی بوتل سے مقتولہ کے سر اور چہرے پر وار کر کے قتل کر دیا .

گووا پولیس نے مزید بتایا کے وہ گووا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے جس کے بعد وکت بھگت کو زیادتی اور قتل کے جرم میں باقاعدہ چارج کر لیا جائے گا

پولیس نے وکت بھگت کو سی سی ٹی وی کے مدد سے شناخت کآ جب وہ مقتولہ کے ساتھ پایا گیا جب وہ ایک ہولی کی تقریب میں شریک تھی .تین ہر افراد کی تلاش جاری ہے جو وکت بھگت کے ساتھ پائے گئے

یہ بھی بتایا گا ہے کے مقتولہ پچھلے سال بھی گووا آ چکی تھی اسی دوران اس کی دوستی کچھ لوکل افراد سے ہوئی ھو سکتا ہے کے وکت بھگت بھی انہی میں سے ایک ھو

گووا پولیس نے یہ بھی بتایا کے مقتولہ کے کپڑے بیگ میں پیک ہوۓ وکت بھگت کے گھر کے قریب سے ملے ہیں .برطانوی سفارت خانہ بھارتی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے

SHARE

LEAVE A REPLY