وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر فیصل واوڈا معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ الفاظ کے چناؤ اور ادائیگی میں احتیاط سےکام لینے کی ہدایت کردی۔

جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان فیصل واوڈا کو ہدایت کی ہے کہ آپ وفاقی وزیر ہیں، سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزراء گفتگو کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں، میڈیا اور عوامی اجتماعات میں ذمہ دارانہ گفتگو کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء پر بھاری ذمےداری ہےحکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل کو تیز کریں، وزارتیں اور محکمے اہداف بروقت مکمل کریں اور اپنی رپورٹس بروقت بھجوائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY