سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں تیاریاں پہلے ہی شروع کر دی گئیں، جیل والوں کو کیسے پتا چلا کہ کوئی آ رہا ہے؟

سابق وزیراعظم نواز شریف نےاحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرکمرہ عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کی ۔دوران گفتگو صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کسی خاص مہمان کی آمد کے لئےاڈیالہ جیل کی صفائی کی خبریں چل رہی ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ کوئی آرہا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے دائیں بائیں بھی وہی لوگ ہوتے ہیں جو وفاداریاں تبدیل کرتے رہتےہیں جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دائیں بائیں وہ لوگ نہیں بلکہ کمیٹڈ لوگ ہوتے ہیں،ہمارے ساتھ اس وقت وہ لوگ موجود ہیں جو نسلوں سے مسلم لیگی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نگراں حکومت میں نیب قوانین کو غیر مؤثر کرنے سے متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، چاہتے ہیں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواوں پر نیب کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔

صحافی کے سوال ‘چوہدری نثار کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں، قوم جاننا چاہتی ہے’ پر نواز شریف نے کہا کہ ان کے حوالے سے قوم سب جانتی ہے اور پاکستانی قوم مجھ سے جانے بغیر سب کچھ جانتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY