نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ایڈیشنل کمشنر نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔











