کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کی واپسی اور اپنے پیاروں سے ملنے پر آج خوشی منائیں گے۔
کینیڈین جوشوابوائل ،اسکی امریکی اہلیہ کیٹلن کولمین اور3بچوں کو پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے بروقت اور کامیاب آپریشن کر کے جمعرات کے روز بازیاب کرایا تھا ۔

اس خاندان کو دہشت گردوں نے 2012ء میں افغانستان سے اغوا کیا تھا۔امریکی خفیہ اداروں نے خاندان کی پاکستان منتقلی کی اطلاع دی تھی۔جس کے چند گھنٹو ٕں بعد ہی پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے کامیاب آپریشن کرکے خاندان کو بازیاب کرایا تھا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY