سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں پلوامہ واقعے میں تحقیقات کےلئے پاکستانی پیشکش کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ بھارتی تشدد کی پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔
سینیٹ میں پیش کردہ قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی گئی جبکہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کے اجلاس سے متعلق شق نکال دی گئی۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ قرار داد میں او آئی سی اجلاس کا خیر مقدم کیا گیا ہے ،جس نے بھارتی وزیر خارجہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ او آئی سی نے بھارتی وزیر کو ایسے وقت میں بلایا جب مقبوضہ کشمیر میں عوام کا قتل عام ہورہا ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہمیں او سی اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا جس میں بھارتی وزیر خارجہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔
اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ قرار داد میں اتنا سخت ردعمل نہیں دے سکتے۔












