فیس بُک نے میانمار کی فوج کے سربراہ پر پابندی عائد کر دی

0
206

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک کی انتظامیہ نے میانمار کی فوج کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ اور دوسری اعلیٰ فوجی قیادت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اِن اعلیٰ فوجی افسران پر پابندی اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی روہنگیا بحران پر مرتب کی گئی رپورٹ کے بعد لگائی گئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ فیس بک میانمار میں خبروں کے حصول اور معلومات کے تبادلے کا مرکزی ذریعہ ہے۔ میانمار کی حکومت بھی بسا اوقات عوامی اعلانات کے لیے فیس بُک کا استعمال کرتی ہے۔ فیس بک کے میانمار میں تقریباﹰ اٹھارہ ملین صارفین ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY