کویت کے پندرہ روزہ علمی ادبی دورے پر لندن سے آئے صفدر ھمدانی کے پچاس سال سے زیادہ کے سفر کے حوالے سےپیر چار ستمبر کو ہونے والی کامیاب تقریب کے بعد اب انکے اعزاز میں باقی ماندہ تنظیمی اور نجی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

اس ضمن میں منگل پانچ ستمبر کو ریڈیو کویت کی اردو سروس کے لیئے جناب عبداللہ عباسی نے انکا ایک مفصل انٹرویو انکی نشریاتی اور ادبی زندگی کے حوالے سے کیا جس میں مہمان نے اپنے ادبی اور نشریاتی سفر کے تجربات بیان کیئے

مہمان کی ملاقات ریڈیو کویت کے شعبہ اردو کے عملے سے کروائی گئی اور بعد ازاں عبداللہ عباسی نے صفدر ھمدانی کے لیئے ظہرانے کے انتظام کیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY