مقبوضہ وادی کی حیثیت بدلنے کیخلاف لندن میں مظاہرہ، نعرے بازی

0
825

مقبوضہ وادی کی حیثیت بدلنے کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، شرکا مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، ہندو پنڈت اور طلبہ بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

شرکا فیصلے کیخلاف سراپا احتجاج نظر آئے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر آپریشن کرنے جا رہا ہے، فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY