قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے۔
336 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید محمد اقبال شاہ نے 1 لاکھ 12 ہزار 730 ووٹ حاصل کرلیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 85 ہزار 326 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
دو پولنگ اسٹیشنز کے تنائج آنا ابھی باقی ہیں تاہم ان حلقوں کے تمام ووٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں نون لیگ کو شکست نہیں دے پائے گی۔اس طرح نون لیگ کو تحریک انصاف پر 27 ہزار 404 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
ضمنی انتخاب کے دوران 4 لاکھ 31 ہزار 2 ووٹرز کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ این اے 154 لودھراں میں دسمبر 2015 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ کو واضح فرق سے شکست دی تھی۔
جہانگیر ترین نے ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ صدیق بلوچ نے 93 ہزار سے زائد 182ووٹ لیے تھے۔
مریم نواز کا پیغام
لودھراں کے حلقے این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جیت پر مریم نواز نے بھی پیغام جاری کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY